پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اور شہباز گل نے عمران خان پر حملے میں ملوث گرفتار ملزم کے ویڈیو بیان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
ایک بیان میں حماد اظہرکا کہنا تھا کہ یہ اتنا آسان نہیں کہ فوری اعتراف آ گیا ہے، عوام کو بیوقوف سمجھنا بندکریں۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ قاتل کرائے پر مقرر کیےگئے، ماضی میں پیسوں کےعوض خودکش حملہ آوروں کی خدمات حاصل کی جاتی رہی ہیں۔
شہباز گل کا کہنا ہےکہ ویڈیو میں اقبالی بیان دینے والا شخص اور فائرنگ کرنے والے کے کپڑوں میں فرق ہے، قوم اتنی بے وقوف نہیں ہے۔