لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان اوور بلنگ پر معاملات طے پاگئے

Share

لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان اوور بلنگ پر معاملات طے پاگئے۔لیسکو حکام کے مطابق لیسکو چیف شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کروایا جس کے تحت لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں مرحلہ وار اووربلنگ کا خاتمہ کرے گی، آویئرانٹرنیشنل کو حکام نے بتایا کہ 3 ماہ میں زیر التوا تمام کنکشن لگائے جائیں گے اور خراب میٹر تبدیل ہوں گے۔ لیسکو حکام نے کہا کہ ایف آئی اے لیسکو کے دفاتر پر چھاپے نہیں مارے گی، کسی شکایت کی صورت میں چیف لیسکو کو خط لکھا جائے گا جب کہ ایک دو روز میں تمام تحفظات کا جواب ایف آئی اے کو دے دیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar