
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیاپاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو خوش آمدید کہنا اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچے۔ایرانی صدر کے ساتھ خاتون اول، وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایک بڑا تجارتی وفد بھی موجود ہے۔ ابراہیم رئیسی لاہور اور کراچی بھی جائیں گے جہاں وہ پنجاب اور سندھ کے وزراء اعلیٰ اور دونوں صوبوں کے گورنرز سے بھی ملاقات کریں گے۔