ریاست دشمنی پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی

Share

ریاست دشمنی، دہشت گردی، ریاستی اداروں کے خلاف جاری سرگرمیوں اور انتہاپسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ ریاض سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری عبد الرحمان کو 8 صفر 1441 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم وطن دشمنی، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور انتہاپسند تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث پایا گیا۔ ثبوت اور شواہد کی بنیاد پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ شخص کا سر قلم کر دیا گیا

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …