پاک سرزمین ہمارے لیے قابل احترام ہے، دہشتگردی کیخلاف تعاون ضروری ہے، ایرانی صدر

Share

وزیرِاعظم ہاؤس میں ایرانی صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ ایرانی صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی موجودگی میں مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ نیوز کانفرنس میں ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لیے قابل احترام ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں دونوں ملکوں کا تعاون ضروری ہے، تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کے بعد نیوز کانفرنس میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ شاندار مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا مشکور ہوں۔انھوں نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کیطرف سے پورے پاکستان کےعوام کوسلام پیش کرتا ہوں۔ایرانی صدر نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے۔ غزہ اور فلسطین میں ڈھائےجانیوالے مظالم پر پاکستانی عوام کا ردعمل قابل ستائش ہے، غزہ اور فلسطین میں جاری مظالم اور نسل کشی پر پاکستان کےمؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اقوام عالم اور اقوام متحدہ کو فلسطین کے نہتےعوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں دونوں ملکوں کا تعاون ضروری ہے، دہشت گردی، منظم جرائم اور منشیات کے خاتمےکےلئے ملکر کام کریں گے۔ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا بہت ضروری ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے، تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس میں صدر رئیسی اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم آپ کےدورے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ایرانی صدر نے پرتپاک استقبال پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے تعلقات کے فروغ، تعاون بڑھانے، تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، جب کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ اسلام آباد آمد کے بعد ایرانی ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو خوش آمدید کہا ، دونوں رہنماؤں نے مسکراہٹ اور گرمی جوشی کے ساتھ ملاقات کی۔وزیراعظم ہاؤس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا وفاقی وزرا سے تعارف کرایا گیا ، انھوں نے یوم ارض کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بھی موجود تھے۔صدر رئیسی اور وزیرخارجہ نے دوطرفہ تعلقات کےفروغ پراتفاق کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان علاقائی اور عالمی امن و سلامتی پر گفتگو کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar