ایرانی صدر کی لاہور آمد پر تعطیل کا اعلان

Share

ایرانی صدر کی آمد پر کراچی کے بعد لاہور میں بھی کل (بروز منگل) مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل کو چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق

پنجاب سول سیکرٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی۔خیال رہےکہ کمشنرکراچی نے بھی 23 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔واضح رہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ایرانی صدر اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے، وفد میں ایرانی وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی شامل ہیں۔پاکستان پہنچنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کیا۔ایرانی صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی صدر کل لاہور اور کراچی جائیں گے جہاں وہ مزار اقبال اور مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

Check Also

مریم نواز نے بیٹے کی شادی میں کس کس ڈیزائنر کے جوڑے پہنے

Share شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا …