میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر امریکی پابندیاں بغیر ثبوت کے لگائی گئیں، دفتر خارجہ

Share

پاکستان میزائل پروگرام سےمنسلک کمپنیوں پر امریکی پابندی کے فیصلے پر دفترخارجہ کا رد عمل سامنے آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ برآمدی کنٹرول کے من مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے۔امریکا نے چین اور بیلاروس کی چار کمپنیوں پر پاکستان کو بیلسٹک میزائلوں کے پرزے فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کیں۔اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے امریکا کی پاکستان میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر پابندیاں ماضی میں بغیر ثبوت کے لگائی گئیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہم امریکا کےاقدامات کی تفصیلات سے واقف نہیں، ماضی میں محض شک کی بنیاد پر پابندیاں لگائی گئیں۔ممتاز زہرا نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کےمن مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے، برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔

Check Also

راولپنڈی کی163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف

Share راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک کمرشل عمارت کے محفوظ ہونے …