
پنجاب میں اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ آویئرانٹرنیشنل کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے سامان کی ترسیل کی کوریج پر بھی پابندی عائد ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔ 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔

محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی ہےکوریج پر پابندی ڈی آر او نےعائد کی، کیونکہ جنرل الیکشن پر آر او آفس کے شیشے ٹوٹے تھے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کوریج کے باعث سامان کی ترسیل میں خلل پیدا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن ترسیل کی فوٹیجز خود جاری کر ے گا۔