پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: سنی اتحاد کونسل نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

Share

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل نے آج اڑھائی بجے دوپہر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے، جس میں پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل زیر غور ہوگا، اجلاس میں ملک بھر میں شروع ہونے والے جلسوں کی حکمت عملی بھی زیر غور ہوگی اور جلسوں میں شرکت کے حوالے سے معاملات زیر غور آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خطوط پر بھی بات چیت ہوگی، اور ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کے حوالے سے معاملات زیر بحث ہوں گے۔قیادت نے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar