خاکروب نے کچرے سے ملا سونے اور ڈالرز سے بھرا بیگ مالک کو واپس کر دیا

Share

ایران میں خاکروب نے سڑک کنارے کچرے کے ڈھیر سے ملنے والا سونے اور ڈالرز سے بھرا بیگ مالک کو واپس کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایران کے صوبہ لرستان کے شہر الیگودرز میں سڑک کنارے ایک کوڑے دان میں خاکروب کو سونے کی اشیاء اور 30 ​​ہزار ڈالر سے زائد مالیت کے بینک نوٹوں سے بھرا ایک بیگ ملا۔تاہم اس شخص نے کچھ دن وہ بیگ اپنے پاس رکھ کر باحفاظت اس کے مالک کو واپس کر دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 52 سالہ شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے بیگ سے ملنے والے بینک کارڈ کی مدد سے مالک کو تلاش کیا اور بیگ واپس لوٹا دیااس نے بتایا کہ مجھے میرے والدین نے بچپن سے ہی سکھایا تھا کہ جب بھی کوئی چیز زمین پر پڑی ہوئی ملے تو اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے اس کے مالک کو واپس کردو۔رپورٹ کے مطابق یہ بیگ دراصل 50 سالہ خاتون کا تھا جسے اس کے پوتے نے کچرے کا تھیلا سمجھ کر پھینک دیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar