سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

Share

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔آوئیرانٹرنیشنل کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔سعودی وزیر خارجہ وفد کی قیادت کررہے ہیں، وفد میں سرمایہ کاری کے نائب وزیر بھی شامل ہیں جبکہ سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔سعودی وزیر خارجہ کے دورے پاکستان کے موقع پر سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلنے کے امکانات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar