عمرہ ویزا پر کام ڈھونڈنے والوں کو سعودی عرب کی وارننگ

Share

سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ عمرہ ویزا پر آنے والے ملازمت تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ سعودی حکام نے عمرہ ویزا پر آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی اپنے ملک واپس چلے جایا کریں۔ایک بیان میں سعودی وزارتِ حج نے کہا کہ جو لوگ عمرہ ویزا پر آئیں وہ معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی کوشش نہ کریں۔ایک ایکس پوسٹ میں وزارتِ حج نے کہا کہ عمرے کے ویزے پر آنے والوں کو عمرے کے علاوہ مقدس مقامات کی زیارت تک اپنی سرگرمیاں محدود رکھنی چاہئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar