ایران کا اسرائیل پر حملہ

Share

ایران نے اسرائیل پر 100کے قریب ڈرون اور کروز میزائلز فائر کر دیے، جواب میں امریکا اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے ہیں۔ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے

گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔دوسری جانب اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ درجنوں UAVs ڈرونز ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیےاسرائیل نے ملٹی ائیر ڈیفنس سسٹم لانچ کردیے ہیں ،اسرائیل نے ایرانی حملے سے محفوظ رہنے کیلئے ائیرن ڈوم بھی لانچ کیا ہے ۔اس کے علاوہ اسرائیل فضائیہ نے ڈیوڈ سلنک نامی دفاع نظام اور ایرو ٹو اور ایرو تھری بھی لانچ کر دیا ہے۔ادھر اردن نے اسرائیل کو ایرانی ڈرون سے بچانے کیلئے فضائی سسٹم شروع کر دیا جبکہ قبرص میں موجود برطانوی جنگی طیارے مشرق وسطی روانہ ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا غزہ سے انخلا ہوگیا، غزہ جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی لڑاکاطیارے غزہ میں موجود نہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل میں ایرانی ڈرونز کی جانب سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات اب تک سامنے نہیں آئیںایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ حملے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے اسرائیل پر اس حملے کو ’Operation True Promise‘ کا نام دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا سو شل میڈیا پر بیان سامنے آیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی فوجی کارروائی دمشق میں ایران کے سفارتی احاطے کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں کی گئی، معاملہ اب ختم سمجھا جا سکتا ہے۔ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ کیا گیا تو مزید شدت سے جواب دیاجائے گا۔ادھر ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کر کے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ایران کے اسرائیل پر حملے کے پیشِ نظر شام، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدودکو بند کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اردن کا کہنا ہے کہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایرانی طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔ذرائع شامی فوج کے مطابق شام نے دارالحکومت دمشق سمیت اہم اڈوں پر ائیر ڈیفنس سسٹم کو الرٹ کر دیا ہے جبکہ اردن نے بھی ہنگامی حالت نافذ کردی ہےاسرائیل کی جانب سے یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا تھا کہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھے۔بعد ازاں ایران نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی تھی۔ایران کے جوابی حملے کے خطرے کے تحت امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar