وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نوشکی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

Share

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نوشکی قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔شہباز شریف نے لرزہ خیز واقعے پر گہرے دکھ، افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغواء کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مغویوں کی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جا رہی تھی جس میں سے متعدد افراد کو بس سے اتار کر اغواء کیا گیا تھا، قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar