عید پر بھی اسرائیلی بمباری، 2 فلسطینی شہید

Share

اسرائیل کی غزہ کے نصیرت کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں بچے کھنڈرات میں عید منانے پر مجبور ہیں جہاں فلسطینی بچوں نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے ایک گھر کی چھت کو جھولا بنالیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 122 فلسطینی شہید ہوگئے ہیںفلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 33 ہزار 482 ہوگئی ہے۔ شہداء میں 14 ہزار 500 بچے اور 9 ہزار 500 خواتین شامل ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 49 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 8 ہزار افراد لاپتہ ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar