صدر اور وزیر اعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی ملک کی خوشحالی کے لئے دعائیں

Share

صدر. مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے مختلف شہروں میں نماز عید ادا کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، خوشی میں ایسے لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جن کے پاس وسائل نہیں ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں عید الفطر کی نماز ادا کی، حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔وزیراعظم نے نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں سےعید ملی اور انھیں عید کی مبارکباد دی۔شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید خوشی کا تہوار ہے اس میں دیگر افراد کا خیال رکھیں اور ملک کی ترقی میں سب اپنا حصہ ڈالیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عہد کریں پاکستان کو ہم نے ترقی یافتہ ملک بنانا ہے، ایسے لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جن کے پاس وسائل نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے، فلسطینی اور کشمیری بھائی آج ظلم براداشت کر رہے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں نماز عید ادا کی۔خواجہ آصف نے جامع مسجد خواجہ صفدر کینٹ میں نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں سے عید ملی اور ارض پاک کےلٸے دعا کی۔لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے عید کی نماز فیصل آباد میں ادا کی۔ اس موقع پر انھوں نے پیغام دیا کہ سب کو ملک کر پاکستان کو آگے لے جانا ہے، علاوہ ازیں اسلام آباد: ملک بھر کے مختلف شہروں میں عید الفطر کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں سیاسی شخصیات، غیرملکی سفیروں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے نماز عید ادا کی۔کئی ہزار شہریوں کی آمد کے سبب مسجد کے بیرونی لان بھی نمازیوں سے بھر گئے جبکہ بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی نماز عید ادا کی۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں عیدگاہ شریف، لیاقت باغ، موہڑہ شریف، امام بارگاہ قدیمی میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کیکراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا، نماز عید کی امامت قاری محمد سلیمی نے کی۔پولو گراؤنڈ میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، مرزا اختیار بیگ اور مرزا اشتیاق بیگ نے بھی نماز عید ادا کی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نماز عید گورنر ہاؤس میں ادا کی جبکہ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے عزیز آباد میں نماز عید ادا کیلاہور کی مسجد داتا دربار میں نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا جس میں ملکی سلامتی ، خوشحالی اور استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔ادھر لاہور کی گرینڈ مسجد بحریہ ٹاؤن میں نماز عید چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے پڑھائی جس میں سینکڑوں کی تعداد نے افراد نے شرکت کیادھر پشاور میں نماز عیدالفطر مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ادا کی گئی، چیف خطیب خیبرپختونخوا مولانا طیب قریشی نے نماز عید پڑھائی جبکہ شہر کی دیگر مساجد اور کھلے مقامات پر بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں ملک کی ترقی، فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ وزیراعلیٰٗ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید کی نماز ڈی آئی خان میں ادا کی اور ملک کیلئے خصوصی دعائیں کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar