تاریخ مقرر ہوگئی، رفح پر حملہ ضرور ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم

Share

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ رفح کے گنجان آباد شہر پر بھرپور فوجی حملے کے لیے تاریخ مقرر کرلی گئی ہے، تاکہ جنوبی غزہ میں واقع حماس کے اس آخری گڑھ کو ختم کا جا سکے۔رفح، غزہ کے انتہائی جنوب میں مصری سرحد کے ساتھ جڑا ہوا شہر ہے، جس میں 15 لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں نے جاری جنگ کے بعد پناہ لے رکھی ہے۔تاہم، نیتن یاہو نے یہ نہیں بتایا کہ حملے کیلئے کونسی تاریخ مقرر کی گئی ہے، بس یہ کہا کہ ایک تاریخ طے کرلی ہے اور حملہ ضرور ہوگا۔نیتن یاہو کا یہ اعلان قاہرہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔دوسری جانب نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اب بھی رفح پر کسی بڑے حملے کا مخالف ہے۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجان میتیھیو ملر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک طرف رفح میں شہری آبادی کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہو جائے گا تو دوسری جانب خود اسرائیلی سلامتی کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’ہم مسلسل اپنے اہداف کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔ تاکہ اپنے تمام یرغمالیوں کو رہا کرائیں اور حماس پر مکمل فتح حاصل کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar