تینوں عدالتوں کے ججز کو بھیجے گئے مشکوک خطوط ، ایک ہی شخص ماسٹر مائنڈ نکلا، فارنزک رپورٹ

Share

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کو موصول مشکوک خطوط کی تحقیقات کے دوران تحقیقاتی ٹیموں کو بڑی کامیابی ملنے کا انکشاف ہوا ہے کہ تینوں عدالتوں کے ججز کو خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔ ریشم، ریشماں اور گلشاد کے نام سے لکھے گئے خط ایک ہی شخص نے لکھے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو لکھے گئے خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی ہے۔ خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فارنزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہوگئی۔اس حوالے سے ذرائع کے مطابق فارنزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے اور سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کو بھجوائے گئے خطوط ایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائے گئے۔خط پوسٹ کرنے والے کی شناخت کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل سی سی ٹی وی ویڈیوز کا نادرا سے شناخت کا عمل جاری ہے۔ ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھجوانےکا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ججز کے خطوط میں ڈالا گیا آرسینک پاؤڈر بھی ایک ہی شخص نے خریدا۔ جب کہ خطوط میں موجود آرسینک جس مقام سے خریدا گیا، تفتیشی اہلکار اس کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …