صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا

Share

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل 9 اپریل کو طلب کرلیا ہے، صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس کک منگل کی صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔سینیٹ اجلاس میں نئے اراکین کی حلف برداری ہوگی اورساتھ ہی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایوان بالا (سینیٹ) کی 30 نشستوں پر الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہےجس کے سینیٹرز کی تعداد 24 ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 19 جبکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد بھی 19ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہوا ہے

Check Also

میری جعلی آواز بناکر کسی نے کسی سے پیسے مانگے: اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف

Share اس شخص نے مجھ سے رابطہ کرکے پوچھا تو میں نے کہا کہ میں …