رشتہ توڑنے پر نوجوان کی منگیتر کے گھر میں گھس کر فائرنگ، لڑکی کی ماں قتل

Share

گوجرانوالہ میں رشتہ توڑنے پرنوجوان نے منگیتر کےگھر میں گھس کرفائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ گوجرانوالہ کے علاقے فیروزوالا میں پیش آیا جہاں لڑکے کی فائرنگ سے لڑکی کی والدہ جاں بحق اور بہن زخمی ہوگئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی محکمہ ہیلتھ میں ویکسی نیٹراوراس کی والدہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزم فرار ہوگیاپولیس کے مطابق ملزم فاروق کی ماموں زاد سے 2 سال قبل منگنی ہوئی تھی تاہم لڑکی کے گھر والوں نے چند روز قبل لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے کردیا تھا، عید کے 2 روز بعد لڑکی کے نکاح کی تاریخ طے تھی

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …