پانچ وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان سونپ دیے گئے

Share

وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض کر دیے گئے۔کابینہ ڈویژن نے 5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلمدان دے دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین کو مذہبی امور اور وزیرصنعت و پیدوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ سکیورٹی کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین صوبائی رابطہ اور وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar