چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی پر وفاق اور صوبے میں تنازع برقرار

Share

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت اور  وفاق کے درمیان تنازع برقرار  ہے۔

ذرائع کے مطابق  وفاق نے دو ہفتےگزرنے کے باوجود چیف سیکرٹری کی تعیناتی نہیں کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری تعنیات کرنےکی سفارش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے تین نام مانگے تھے جس پرصوبائی حکومت نے شہاب علی شاہ، ڈاکٹر شہزاد بنگش اور منیر اعظم کے نام بھیجے تھے۔

دوسری جانب وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب احمد نے بھی ایک بیان میں کہا تھا اگر وفاق نے چیف سیکرٹری کو نہ ہٹایا تو ہمارے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar