بشام خودکش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی: رپورٹ کمیٹی کو پیش

Share

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے بشام خودکش دھماکے کی رپورٹ جوائنٹ کمیٹی کو پیش کردی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے تمام شواہد اکٹھا کرلیے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی گئیں جب کہ شواہد کی بنیاد پر اہم گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ قافلے کے ساتھ جیمرز فعال تھے یا نہیں، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے جب کہ غیرملکیوں پر حملے کے تھریٹ سے متعلق بھی تفصیلات لی جارہی ہیں، گرفتار دہشتگردوں کے بیانات پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔واضح رہےکہ بشام میں گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …