صاحبہ کی والدہ نشو کا سابقہ شوہر بارے بڑا انکشاف

Share

حال ہی میں صاحبہ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے سگے والد سے زندگی میں پہلی بار ملاقات کرتے ہوئے دکھائی دے رہی تھیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو ئی اورلوگوں کایہ سوال تھاکہ وہ اس سے پہلے اپنے والد سے کیوں نہیں ملی۔زیڈ این اے انٹرٹینمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبہ کی والدہ اور پاکستانی فلموں کی مایہ ناز اداکارہ نشو نے ماضی کے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

نشو نے بتایا کہ جب صاحبہ کے والد انعام ربانی انہیں چھوڑ کر گئے تو وہ چھ ماہ کی حاملہ تھیں۔نشو کے مطابق ربانی نے انہیں چھوڑ کر جانے بعد فورا دوسری شادی کر لی تھی۔نشو کو انہوں نے اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد طلاق دی تھی، مگراس کے بعد وہ دوبارہ ان سے ملنے کے لیے کبھی نہیں آئے ۔نشو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک دوسرے سے صلح کی بھی کوشش نہیں کی۔علیحدگی اور طلاق کا سبب بتاتے بتاتے ہوئے نشونے کہا کہ ان کے خاندان ان کی شادی کے خلاف تھے اور یہی ان کے درمیان دراڑ کی بڑی وجہ بنی ۔نشو کا کہنا تھا کہ جب انکی شادی ہوئی تھی تو ان کے شوہر کام نہیں کرتے تھے اور وہ کام کر کے گھر کی ساری ذمہ داریاں اٹھا رہی تھیں ۔نشو اس بات پر بہت دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نےمایوسیانہ انداز میں یہ بھی کہا کہ کسی بھی مرد کو خاندان کے دباو میں آکر اپنے بیوی بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے، بلکہ ان کے ساتھ رہنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar