سانحہ 9مئی : شیخ رشید سمیت 69 ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان

Share

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل سمیت 69 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دیں جبکہ ملزموں پر 23 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کے 3 تھانوں کے مقدمات کی سماعتسماعت کی۔شیخ رشید احمد، زرتاج گل اور صداقت عباسی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسران کو چالان کے نقول پیش کرنے کا حکم دیا جس پر شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق، زرتاج گل سمیت 69 ملزمان کو چالان کے نقول فراہم کر دی گئیں۔آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے ، تینوں مقدمات کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز کی ضمانت منظور کرلی۔عمر ایوب اور شبلی فراز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل بابر اعوان بھی عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کی

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …