شوال کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

Share

محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کردیے۔محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جب کہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی اور غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سےزائد ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد بھی سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کرچکے ہیں۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …