چین پاکستان کی معاشی ترقی کیلئےتعاون جاری رکھےگا،وزیراعظم کے دورہ چین کامشترکہ اعلامیہ

Share

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھے گا، وزیراعظم کے دورے کے دوران باہمی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں پاکستان اورچین کے دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، علاقائی سلامتی کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان ناگزیر ہے، چینی صدر سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیراورافغانستان کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال، دونوں رہنماوَں کا مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر اظہارمسرت، چین صدر نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کیلئے مزید500 ملین کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے سیلاب میں ریلیف اوربحالی کی سرگرمیوں میں مدد پر چینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔، وزیراعظم شہبازشریف نے چینی صدرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔چینی صدرشی جن پنگ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کمپنیوں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar