امریکانےافغان طالبان پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

Share

امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں طالبان پرمزید پابندیوں کا اعلان کردیا۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان خواتین اور بچیوں پر جبر کے ذمے داروں کے خلاف امریکی اقدامات پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔امریکی وزیرخارجہ نے طالبان پر انسانی حقوق کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث طالبان اور دیگر عناصر کے ویزے روکے جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی حقوق سے متعلق پالیسیاں تبدیل کی جائیں، افغان خواتین کی تعلیم، روزگار اور نقل و حرکت پر پابندیاں ختم کی جائیں، افغان بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم نہ کیاجائے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جولوگ ایسی پالیسیوں کے ذمہ دار ہیں ان کے خاندان کے ویزے بھی روکے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar