امپورٹ پالیسی میں ترمیم : 2 ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت

Share

وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 2 ہزارکلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمدکرنے کی اجازت دےدی گئی ہے تاہم 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ غیر رجسٹرڈ اور 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جاسکیں گی۔واضح رہےکہ اس سے قبل500کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی درآمد کرنے کی اجازت تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar