
پاکستان ریلویز کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے کراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔پاکستان ریلویز کے مطابق کے کراچی اپنوں میں عید منانے کے لیے جانے والوں کی پہلی ٹرین 7 اپریل کو شام 6 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔اس ٹرین کے اہم اسٹاپس میں حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ،روہڑی، خانپور، بہاولپور،ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد،سانگلہ ہل، حافظ آباد،وزیر آباد، لالہ موسیٰ، جہلم،راولپنڈی، ٹیکسلا کینٹ، اٹک سٹی، نوشہرہ اور پشاور سٹی اسٹیشن شامل ہیں۔