ماسکو حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی، امریکی میڈیا

Share

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کرلی ہے۔ماسکو کے کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملے میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، دوسری جانب یوکرین نے ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔صدارتی ایڈوائزر میں کہا گیا ہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے سے یوکرین کا کوئی تعلق نہیں ہے، ہماری جنگ صرف روس اور اس کی افواج کے ساتھ ہے۔ایڈوائزر یوکرینی صدر کے مطابق ہر چیز سے قطع نظر تمام فیصلے میدان جنگ میں ہوں گے

Check Also

افغان طالبان کے اہم عہدیدار ذبیح اللہ مسلح افراد کے حملے میں ہلاک

Share افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح …