
پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے۔پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ آج سے یورپین دارالحکومت برسلز میں شروع ہورہی ہے۔ برسلز پہنچنے پر یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔اس سمٹ میں نیوکلیئر انرجی کو صاف توانائی کے منصوبوں میں استعمال پر بات چیت ہوگی جبکہ ایٹمی توانائی کو پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں مدد دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس دوران وزیر خارجہ اجلاس میں شریک دگر ممالک کے راہنماؤں اور وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں