ایکس پر پابندی وزارت داخلہ کی اجازت سے نہیں لگی: وزیر داخلہ محسن نقوی

Share

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ ان کا خیال ہےکہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پابندی وزارت داخلہ کی اجازت سے نہیں لگی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے ہونا چاہیے لیکن کسی پر غلط الزام لگانےکی اجازت نہیں دے سکتے، یہاں فوج اور عدلیہ کے خلاف غلط مہم چلائی گئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قوانین بننے چاہئیں، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں، امریکا جیسے ملک میں بھی سوشل میڈیا پر پابندی لگ چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے، پاکستان پرحملہ کرنے والوں کو ان کی زبان میں جواب دیاجائےگا، ملکی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar