
واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب نامعلوم کال کرنے والوں کو ’Silence ‘ کرسکتے ہیںایکس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے صارفین کو اس تازہ ترین اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا ہے، اس میں صارفین کو نامعلوم کالز سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔واٹس ایپ کے اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کرینگے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد جب بھی کسی نامعلوم نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال کی جائے گی تو رنگ ٹون سنائی نہیں دے گی۔ واٹس کا یہ نیا فیچر صارفین کیلئے خاصا سود مند ثابت ہوگاکیونکہ اس فیچر سے صارفین کو بار بار نامعلوم افراد کی واٹس ایپ کالز کا جواب نہیں دینا پڑے گا
