نائجیریا میں شرعی پولیس نے ایک خاتون سمیت 11 روزہ خور گرفتار کرلیے

Share

نائجیریا میں شرعی پولیس (حسبہ) نے ایک خاتون سمیت 11 روزہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔حسبہ کے اہلکار رمضان میں گشت کرتے ہیں تاکہ سرِعام کھانے پینے والوں کو گرفتار کیا جاسکے۔دو دن قبل حسبہ کے اہلکاروں نے 11 افراد کو سرِعام کھاتے پیتے پکڑلیا۔ ان تمام افراد کو بعد میں یہ عہد لے کر چھوڑ دیا گیا کہ وہ آئندہ جان بوجھ کر روزہ نہیں چھوڑیں گے۔بی بی سی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ حسبہ کے اہلکار کسی بھی غیر مسلم کو کھانے پینے سے نہیں روکتے۔ صرف ان غیر مسلموں کو پکڑا جاتا ہے جو روزے کے دوران مسلمانوں کو کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرتے پائے جائیں۔کینو مسلم اکثریتی ریاست ہے جہاں سیکیولر جیوڈیشل سسٹم کے ساتھ ساتھ شرعی نظام بھی رائج ہے۔

Check Also

امریکا کی سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو اربوں ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری

Share امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بموں کے ڈھیر لگانے کے منصوبے کے تحت سعودی …