
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبہ غربت کا خاتمہ کررہا ہے اور سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے، پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے۔چین کی خبر ایجنسی شنہوا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ کام کر رہا ہے، اس کا مقصد سرخ فیتے کا خاتمہ، تاخیری حربوں اور رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان صنعتی پارکس، ایکسپورٹ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد تکنیکی ترقی اور زراعت کا فروغ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل، اسٹیل جیسے شعبوں میں چینی مشترکہ منصوبوں کا منتظر ہے