
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان صوبہ بھر کے 18 شہروں میں اسمارٹ سٹیز بنانے کا معاہدہ طے پا گیا۔اسمارٹ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجود گی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے ایم ڈی احسن یونس اور این آر ٹی سی کے نمائندے سید عامر جاوید نے دستخط کیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 18 شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گجرات، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ ،اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر میں فعال ہوں گے۔ ملتان ، بہاولپور ، سرگودھا، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، ساہیوال، جھنگ، اٹک، حسن ابدال ،ڈی جی خان، سیالکوٹ، مری، اوکاڑہ اور میانوالی میں اسمارٹ سیف سٹیز رواں برس مکمل ہوجائیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈلوجی پہنچیں، مریم نوا نے پی آئی سی ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور ایمرجنسی بلاک میں فراہم کردہ سہولتوں کاجائزہ بھی لیا۔وزیراعلی نےایمرجنسی بلاک میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی، مریم نواز نےہرمریض کےپاس جا کرتسلی دی،جلد صحتیابی کیلئےدعا بھی کی۔مریم نواز نےخواتین کےوارڈ میں تمام خواتین کی خیریت دریافت کی، تمام خواتین سے ہاتھ ملایا، تیمارداروں کی خواہش پر تصاویر بھی بنوائیں۔وزیراعلی نے مریضوں اور تیمارداروں سےعلاج کی صورتحال کےبارے میں دریافت کیا، وارڈ میں زیرعلاج پشاور کی واجدہ گل وزیراعلیٰ مریم نواز سے بات کرتے ہوئےآبدیدہ ہوگئیںمریم نوازکی اسپتال حکام کو واجدہ گل کے علاج کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت بھی کی۔مریم نواز نے وارڈ میں نصب اے سی کا پانی زمین پر گرنےکی نشاندہی کرتے ہوئے صفائی کی ہدایت کی، جبکہ بیڈز پرگندی بیڈ شیٹ دیکھ کرناپسندیدگی کا اظہار بھی کیاوزیراعلی نے ایمرجنسی کاؤنٹر پرنرسزکا مسئلہ سنا اور وزیر صحت کو فوری کارروائی کی حکم دیا۔