
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس سال جون میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی کپتانی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ایک مقامی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز کی ناقص کارکردگی کے بعد شاہین کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘کچھ لوگوں کا خیال ہے 23 سالہ شاہین اس ذمہ داری کے لیے بہت کم عمر ہے اور اسے مزید تجربے کی ضرورت ہے جب کہ بورڈ کے کچھ ارکان کا خیال ہے کہ ورلڈکپ کے قریب قیادت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہوگا کیونکہ اس سے ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر پڑ سکتا ہے’، البتہ حتمی فیصلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ہی کریں گے. پی ایس ایل میں ناقص پرفارمنس، کیا شاہین کی قومی ٹیم کی کپتانی خطرے میں ہے؟