
تفصیلات کے مطابق ایون صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف ،وزیراعظم شہباز شریف،صدر پاکستان ڈاکٹر عار ف علوی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت دیگر اہم سیاسی،عسکری اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ موجود تھے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔دوسری جانب چین کے صدر شی جنپنگ نے آصف علی زرداری کو صد رپاکستان منتخب ہونے پر مباردکبا دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست، شراکت دار اور بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی تعلقات مثالی ہیں۔