نومنتخب صدر زرداری کی حلف برداری آج شام ہوگی

Share

نومنتخب صدر پاکستان آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری آج شام 4 بجے ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نومنتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف زرداری بھاری اکثریت سے ملک کے چودہویں صدر منتخب ہوئے۔آصف زرداری نے 411 اور اپوزیشن امیدوار محمود خان اچکزئی نے 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کیےتھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar