صدر عارف علوی نے 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

Share

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی جبکہ جسٹس نعیم اخترافغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدرعارف علوی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔جسٹس نعیم اخترافغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہیں، صدر نے آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت منظوری دی، ایوان صدر کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تقرری کی منظوری بھی دی ہے۔ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری بھی دے دی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہو رہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar