پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس طلب

Share

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آٹھ مارچ کو سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا۔ گورنرپنجاب بلیغ الرحمن نے حکومت پنجاب کی سمری پر اجلاس بلایا ہے۔پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب نئے ارکان حلف اٹھائیں گے۔نو مارچ کو صدارتی انتخاب میں ان ارکان کاووٹ یقینی بنانے کے لئے پنجاب اسمبلی کااجلاس ایک روز قبل حلف کے لئے طلب کیاگیا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس کل صبح 11 بجے کیبنٹ روم میں بلایا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کریں گے۔اجلاس میں صحت انصاف کارڈ اور پناہ گاہوں کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی جائی گی۔ کابینہ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس کے حوالے سے تمام وزراء مشیروں اور معاون خصوصی کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar