ثانیہ مرزا نے اپنی بُری عادت کا انکشاف کر دیا

Share

معروف بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے ذو معنی پوسٹ میں خطرناک عادت سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے۔انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک اسٹوری اپلوڈ کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میری ایک بُری عادت ہے، میں یہ فرض کر لیتی ہوں کہ لوگوں میں عام شعور (Common Sense) ہوگا‘۔ثانیہ مرزا نے اپنی اس بُری عادت کے بارے میں مزید لکھا ’لیکن میں اُس وقت آگ بگولا ہو جاتی ہوں جب مجھے علم ہوتا ہے کہ اُن لوگوں میں Common sense نہیں ہے۔ثانیہ مرزا کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کو ذو معنی معلوم ہو رہی ہے، جبکہ اس سے اگلی اسٹوری میں ثانیہ شوٹنگ میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔اس پوسٹ میں ثانیہ نے لکھا کہ میک اپ بائے عالیہ بیگ، اس موقع پر ثانیہ کسی خاص موقع کی شوٹنگ میں مصروف دکھائی دیں۔اس سے قبل ثانیہ نے ایک اور پوسٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شکریہ ادا کیا تھا، اداکارہ نے ثانیہ مرزا کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تحفہ دیا تھا۔اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے ایسی کئی پوسٹ کی ہیں، جن میں وہ اپنے یادگار لمحات کو اپنی فیملی کے ہمراہ انجوائے کرتی دکھائی دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar