خیبرپختونخوا کابینہ آج حلف اٹھائے گی

Share

خیبرپختونخوا کی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کابینہ سے حلف لیں گے۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزراء کی حلف برداری آج ساڑھے 6 بجے ہوگی، جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی اور حلف کے لیے کابینہ کے نامزد ارکان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے جبکہ تقریب میں 120 سے زائد مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ متوقع وزرا میں ظاہر شاہ طورو، عاقب اللہ، مینا خان، ارشد ایوب خان، شکیل خان، محمد سجاد، فضل حکیم، خلیق الرحمان اور فضل شکور شامل ہیں۔اس کے علاوہ بیرسٹر محمد علی سیف اور مزمل اسلم کو مشیر مقرر کیا جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar