جرمن شخص نے دو سو سے زائد کورونا ویکسین لگوا لیں

Share

ایک 62سالہ جرمن باشبدے نے 200 سے زیادہ کووِڈ-19 ویکسین لگوائی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس شخص کے اس دعوے کے بعد اب یہ معاملہ ایک سائنسی تحقیق کا موضوع بن گیا ہے اور محققین اب اس انسان کے مدافعتی نظام کی تحقیق کر رہے ہیں۔متعدی امراض کے جریدے میں شائع ہونے والے تجزیے کے مطابق مرد کی قوت مدافعت پر بار بار ویکسین لگانے کے اثرات کو دیکھا گیا، مبینہ طور پر 217 خوراکیں لینے کے بعد بھی ویکسین نے اینٹی باڈیز پیدا کیں اور اس شخص کے جسم میں بیماری کے خلاف تحفظ کو بڑھایا۔رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر متعدد کورونا ویکسین لگوانے والے شخص کے جسم میں (T-efector) خلیات کی ایک بڑی تعداد ہے جو وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے جسم میں محافظوں کے طور پر کام کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar