اپنی چھت، اپنا گھر، وزیراعلیٰ کی 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت

Share

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پلان طلب کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ’اپنی چھت،اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا،پنجاب کے ہر ضلع میں تین ہزار گھر بنائے جائیں گے جو کم آمدن لوگوں کو دیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے چھ ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب میں بے گھر کم آمدن والے افراد کو گھر دیے جائیں گے۔

Check Also

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Share عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی …