وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا

Share

وزیراعظم پاکستان کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی ہفتہ 2 مارچ دن 2 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل ہی سہ پہر 3 بجے تک عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar