الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر الیکشن 14 مارچ کو ہوگا۔سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں میں یوسف رضا گیلانی، مولانا عبد الغفور حیدری، نثار کھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کی نشستیں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 2 سے 3 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی فہرست 3 مارچ کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 مارچ کو ہوگیالیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 7 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی اور ٹربیونلز 9 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 10 مارچ تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔سینیٹ نشستوں کے لیے پولنگ قومی اسمبلی، سندھ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔قومی اسمبلی کے اراکین اسلام آباد سے ایک نشست پر رکن کو منتخب کریں گے جبکہ سندھ اسمبلی کے اراکین 2 اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین 3 ممبران کو منتخب کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar