نگران وفاقی کابینہ نے جاتےجاتے بجلی و گیس کی قیمتوں سےمتعلق اہم فیصلہ کردیا

Share

نگران وفاقی کابینہ نے جاتےجاتے بجلی و گیس کی قیمتوں سےمتعلق اہم فیصلہ کردیا۔کابینہ نے بجلی اور گیس ٹیرف کے نوٹیفکیشنز میں حکومتی کردار ختم کرنے کیلئے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کرنے کیلئے منظوری دیدی۔ان ترامیم کے ذریعے حکومتی مداخلت کے بغیر اوگرا اور نیپرا بجلی و گیس ٹیرف کا نوٹیفکیشنزکرسکیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کرنےکیلئے منظوری دیدی ہے جس کے تحت نیپرا اوراوگرا بجلی و گیس کے ٹیرف کےنوٹفکیشنز میں با اختیارہوں گے، نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کےذریعے اقدامات کی منظوری دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar