وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صبح سویرے وزیرِاعلیٰ ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

Share

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج صبح 7 بج کر 45 منٹ پر کراچی میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے فرائضِ منصبی کا آغاز کر دیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ رفعت مختار سے الگ الگ ملاقات بھی کی ہے۔واضح رہے کہ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز تیسری مرتبہ سندھ کی وزارتِ اعلیٰ کا حلف اُٹھایا ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے حلف لیا۔تقریبِ حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مختلف ممالک کے سفارت کار اور دیگر حکام شریک ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar